مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میانما ر کے مشرقی علاقے میں مٹی کا تودہ گرنے سے 17 افراد ہلاک ہوگئے ہیں ، واقعہ میانمار کے مشرقی علاقے میں بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں مٹی کا تودہ گاؤں پر گر گیا، حادثے میں 7 خواتین سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام نے 350 سے زائد افراد کو مزید جانی نقصان کے پیش نظر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔
میانما ر کے مشرقی علاقے میں مٹی کا تودہ گرنے سے 17 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
News ID 1858835
آپ کا تبصرہ